سٹی
ایل ڈی اے کے شعبہ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز کا بیدیاں روڈ قائم غیر قانونی سکیم ہیئر ولاز کے خلاف آپریشن
غیرقانونی سکیم میں بنائی گئیں تعمیرات، زیر تعمیر سٹرکیں ، سیوریج سسٹم ودیگر سٹرکچر مسمار کردیا ۔

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی سوسائٹیز و تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں
لاہور (خبر نگار)ایل ڈی اے کے شعبہ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز نے بیدیاں روڈ پر قائم غیر قانونی سکیم ہیئر ولاز کے خلاف آپریشن کیا۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گرینڈ آپریشن کر کے غیرقانونی سکیم میں بنائی گئیں تعمیرات مسمارکر دیں۔ زیر تعمیر سٹرکیں ، سیوریج سسٹم ودیگر سٹرکچر مسمار کردیا گیا۔غیرقانونی رہائشی سکیم کو اس سے قبل متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاﺅسنگ کیپٹن (ر) شاہمیر اقبال کی نگرانی میں شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز نے کیا۔آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر شہر بھر میں غیر قانونی سوسائٹیز و تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔







