جرم و سزاسٹی

سی سی پی او لاہور کی یوم آزادی کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے اور عوامی مقامات پر ہلڑ بازی اور بدنظمی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت

تفریحی مقامات پر آنے والی فیملیز کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے، شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے

لاہور پولیس کے افسران، اہلکار، لیڈیز اہلکار، اینٹی رائٹ فورس کے جوان مختلف جگہوں پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے. ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، روڈ بلاک اور ریسنگ کی ممانعت ہوگی، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ

لاہور(خبرنگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر ِصدارت یوم آزادی پر امن عامہ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ سی سی پی اونے متعلقہ افسران کو صوبائی دارالحکومت میں یوم آزادی کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور حکم دیا کہ عوامی مقامات پر ہلڑ بازی اور بد نظمی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
سی سی پی او لاہور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 اگست کی شب اور 14 اگست پر لاہور پولیس کے افسران، اہلکار، لیڈیز پولیس اہلکار،اینٹی رائٹ فورس کے جوان مختلف جگہوں پر سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ تفریحی مقامات پر اہل خانہ کے ساتھ آنے والے شہریوں سے کسی قسم کی نامناسب حرکت کرنے والے شر پسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے شہریوں خصوصاََ خواتین کے احترام کو ملحوظ ِ خاطر رکھیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قانون کے منافی حرکات میں ملوث شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یو م آزادی پر صرف قومی پرچم لگانے اور لہرانے کی اجازت ہو گی۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یومِ آزادی پرہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑبازی،روڈ بلاک اور ریسنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی روکنے کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل، مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شرانگیزی سے اجتناب کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پارکوں، تفریح گاہوں اور پبلک مقامات پر آنے والی خواتین اور شہریوں کو بھر پور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور تفریحی مقامات کے اطراف ڈولفن سکواڈ اورپی آر یو کی ٹیمیں مسلسل گشت کریں گی۔ سی سی پی او لاہور نے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے خصوصی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے شہریوں خصوصاََ خواتین کے احترام کو ملحوظ ِ خاطر رکھیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ قانون کے منافی حرکات میں ملوث شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یو م آزادی پر صرف قومی پرچم لگانے اور لہرانے کی اجازت ہو گی۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یومِ آزادی پرہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، ہلڑبازی،روڈ بلاک اور ریسنگ کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ،ہلڑبازی روکنے کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل، مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شرانگیزی سے اجتناب کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پارکوں، تفریح گاہوں اور پبلک مقامات پر آنے والی خواتین اور شہریوں کو بھر پور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور تفریحی مقامات کے اطراف ڈولفن سکواڈ اورپی آر یو کی ٹیمیں مسلسل گشت کریں گی۔ سی سی پی او لاہور نے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لئے خصوصی ہدایت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) عمران کشور، سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز، ایس ایس پی (آپریشنز) صہیب اشرف،ایس ایس پی (ایڈمن) عاطف نذیر، ایس پی (سیکورٹی) توقیر محمد نعیم، ایس پی(ہیڈکوارٹر) محمدعبداللہ لک، ایس پی(اے آر ایف) طارق عزیز سندھو اور ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button