
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ اگر یہاں عام لوگ کھڑے ہیں تو ہمارے گھر والے بھی یہاں کھڑے ہیں۔
خالد بھائی نے کہا تھا ایم کیوایم کا جھنڈا نہیں ہوگا صرف پاکستان کا جھنڈا ہوگا، ہم نے یہاں پاکستانی پرچم بلند کر کے دکھا دیا ہے۔
آج اسلام آباد گیا جہاں نگراں وزیراعظم کے حلف کی تقریب تھی، لیکن میں اپنا دل یہاں چھوڑ گیا تھا اور جسم اسلام آباد لے گیا تھا ، مجھے کہا گیا آپکی جان کوخطرہ ہے آپ باکس میں کھڑے ہو کر تقریر کیجئے گا، میں نے کہا مجھے سب کی جان کی پرواہ ہے ۔
کبھی روٹی کپڑا مکان کے نام پر کبھی 50 لاکھ گھر کے نام پر، کیا آپ کو اپنا ذاتی گھر اور کاروبار چاہیے؟جس طرح رمضان میں افطار و کھانا ہوا اس طرح آٸی ٹی کی نوکریاں بھی ہونگی۔
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے کھولنا اور آئی ٹی ٹیسٹ کروانا یہ سب خالد مقبول کی ہدایت ہے، ان کومیٹاورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ویب تھری کورسز آن لائن کروائے جائیں گے۔







