پاکستانتازہ ترینسیاست

بلوچستان: نگران وزیراعلیٰ، مشاورت کا آخری دور شروع

بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے مشاورت کا آخری دور شروع اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے نگراں وزیراعلیٰ اور حکومت سے متعلق مشاورت کی تاہم ملاقات بے نتیجہ رہی اور کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ منگل کو پھر وزیراعلیٰ اور قائدحزب کے درمیان ہوگی۔

نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر کل تک اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا ، پارلیمانی کمیٹی کے نگراں وزیراعلیٰ کا نام فائنل نہ کرنے پر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو دو دن کے اندر فیصلہ کرنے کا پاپند ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button