
حسین امیر عبداللہیان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کا نیا وزیر خارجہ مقرر ہونے پرجلیل عباس جیلانی کو مبارکباد، دو ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات ماضی کی نسبت مزید مضبوط ہوں گے۔
جمعرات کو نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں جلیل عباس جیلانی نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا۔







