سٹیسیاست

پیڑول کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ کی تیاری قابل مذمت ہے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ملکی معیشت کیلئے تباہ کن ہے۔

ملک میں حقیقی اپوزیشن اور عوامی نمائندہ پارٹی کا کردار صرف جماعت اسلامی ادا کررہی ہے۔پٹرول بڑھنے سے صنعتیں بند،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں مزید اضافہ ہوگا۔امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ

لاہور (خبر نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی بعد بجلی کی قیمت میں اضافہ کی تیاری قابل مذمت ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ملکی معیشت کیلئے تباہ کن ہے۔ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی سے ایسے لگ رہا ہے جیسے وہ ملک سے غریب عوام خاتمہ چاہتی ہے۔ پہلے ہی کمرتوڑ مہنگائی، بیروزگاری اور یوٹیلیٹی بلز کے ہاتھوں غربیوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے۔ لوگ دووقت کی روٹی کیلئے پریشان ہیں۔ ایسے میں حکومت نے پیڑول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کرکے مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو عوام پر مسلط کردیا ہے۔حکومت آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسارہی ہے۔ آئی ایم ایف شرائط پرعملدرآمد سے عوام کی قوت خرید، سرمایہ کاری اور برآمدات میں مزیدکمی آئے گی‘غربت میں اضافہ ہوگا۔پیٹرولیم مصنوعات، بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے سے بجٹ خسارہ پورا نہیں ہو گا بلکہ ملک و قوم مزید تنزلی کی طرف بڑھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی پیڑول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف شہر بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ ملک میں حقیقی اپوزیشن اور عوامی نمائندہ پارٹی کا کردار صرف جماعت اسلامی ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی کے طوفان نے غریب کی کمر توڑ کر رکھی ہے، پٹرول کے حالیہ اضافے سے صنعتیں بند ہوں گی‘ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں مزید بڑھیں گی‘ ایسے حالات میں اگر بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اسیطرح بڑھتی رہیں تو اس کے نتائج نہ صرف کم اور متوسط آمدنی والے طبقے بلکہ کاروباری طبقے کے لیے بھی سنگین ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button