سٹیصحت

کمشنر لاہور ڈینگی سے صحتیاب ہونے والے مریض کے گھر باغبانپورہ پارک پہنچ گئے

کمشنر لاہور کا مشتبہہ ڈینگی مریض کے گھر اور اردگرد کے 17گھروں میں سپرے نہ ہونے پر سخت اظہار ناراضگی

لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے انسداد ڈینگی سرویلنس مانیٹرنگ کیلئے شہر کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور ڈینگی سے صحتیاب ہونے والے مریض کے گھر کے ایڈریس پر باغبانپورہ پارک پہنچ گئے۔ کمشنر لاہور کا مشتبہہ ڈینگی مریض کے گھر اور اردگرد کے 17گھروں میں سپرے نہ ہونے پر سخت اظہار ناراضگی کیا اور وارننگ دی کہ آئندہ دوبارہ دورہ کرونگا۔ اگر کوئی کوتاہی ہوئی تو پورا فیلڈ سٹاف معطل ہوگا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے مریض کا احوال دریافت کیا۔ محلے کے 49گھروں سے سپرے کے حوالے سے متفرق تصدیق کی۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر تمام زونز کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ کیس ریسپانس پروٹوکول کو اچانک چیک کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈینگی سے متعلقہ ہر سٹاف کے پاس محکمہ صحت کی جیکٹ، بیج یا کارڈ ہر صورت ہونا چاہیے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ ڈینگی ٹیم ہر وزیٹڈ گھر یا جگہ پر مارکنگ ہر صورت کرے۔کمشنر لاہور نے مزیدہدایت کی کہ آئندہ ہر دورے کے دوران ہاٹ سپاٹ کی چیکنگ کی سپاٹ تصاویر چیک کی جائینگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کے دورے کے دوران اے ڈی سی جی ذیشان رانجھا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل، اے سی آر اظہارالحق باجوہ، اے سی شالامار و دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button