جرم و سزاسٹی

بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس، زیرِ التواء روڈ سرٹیفکیٹس، زیرِ تفتیش مقدمات اور خاموش ملزمان کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ اجلاس

مقدمات کو زیرِ التوا نہ رکھا جائے، ایس پیز متعلقہ ایس ایچ اوز سے باقاعدگی سے میٹنگز کریں۔ سی سی پی او کی ہدایت

عادی چوروں، ڈاکوؤں،اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز عمل میں لائے جائیں، بلال صدیق کمیانہ

لاہور (خبرنگار) کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ڈویژنل ایس پیز کی کارکردگی کے بارے میں اجلاس منعقد ہواجس میں زیرِ التواء روڈ سرٹیفکیٹس، زیرِ تفتیش مقدمات اور خاموش ملزمان کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او لاہورنے زیر ِ تفتیش مقدمات اورروڈ سرٹیفکیٹس پینڈنسی پرخفگی کا اظہار کیا اورکارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی اور زیر ِتفتیش مقدمات جلد سے جلد نمٹائے جائے۔ فرائض میں غفلت اور عدم دلچسپی قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز، انچارچ(انوسٹی گیشن) کی ناقص کارکردگی پر متعلقہ ایس پیز بھی جوابدہ ہیں۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ چالان مکمل،مقدمات یکسو اورروڈ سرٹیفکیٹس پینڈینسی ختم کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ مقدمات کو زیرِ التوا نہ رکھا جائے اور ایک ماہ سے پرانے نامزد مقدمات کو فوری نمٹایا جائے۔ انہوں نے ایس پیز کومتعلقہ ایس ایچ اوز سے باقاعدگی سے میٹنگز کرنے، چور، ڈاکو،اشتہاری،منشیات فروش گرفتار کرنےاورریکوری بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بھکاری مافیا کی گرفتاری اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائی عمل میں

بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ بھکاری مافیا کی گرفتاری اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے عادی چوروں، ڈاکوؤں،اشتہاری مجرمان اور منشیات فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز عمل میں لانے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل، محنتی اور فرض شناس افسران محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں۔ پولیس فورس کا حصہ بننے والے افسران اپنی قابلیت، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت خلق کو اپنا شعار بناکر ایک محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنابھر کردار اداکریں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی(آپریشنز) سید علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) عمران کشور، ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(انوسٹی گیشن) انوش مسعود چوہدری اورڈویژنل ایس پیزنے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button