
خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام کے قریب آلائی میں صبح سویرے بچوں اور اسکول اساتذہ کو لے جانیوالی چیئر لفٹ کے 2 رسے ٹوٹ گئی، لفٹ میں اساتذہ اور 8 بچے موجود ہیں، لفٹ سیکڑوں فٹ بلندی پر ایک جانب کو جھکی ہوئی ہے۔
چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے 5 گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔
چیئر لفٹ کے مقام پر پہنچنے میں دو سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں، ریسکیو ٹیمیں راستے میں ہیں، جلد سے جلد وہاں پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔
چیئر لفٹ دو ہزار فٹ بلندی پر ہے۔
آرمی ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ میں پھنسے لوگوں کی مدد کیلئے پہنچ چکا ہے. ریسکیو کا کام شروع نہیں کیا جاسکا۔







