تعلیمسٹیصحت

پیپرا کا اصل کام پبلک فنڈز کو شفافیت کے ساتھ استعمال کو یقینی بنانا ہے ۔ پروفیسر محمود ایاز

کے ای ایم یو میں زیر اہتمام فیکلٹی ممبران کی آگاہی کے لئے پیپرا رولز اور فریم ورک پر ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (خبرنگار)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام فیکلٹی ممبران کی آگاہی کے لئے پیپرا رولز اور فریم ورک پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر پرو وائس پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، سی ای او/ ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد سمیت ڈینز، ممبران ایکڈیمک کونسل اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کی طرف سے ایم ڈی پیپرا وقار عظیم کو خوش آمدید کہتے ہیں آج ہمارا مل بیٹھنے کا مقصد پنجاب پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور اس کے فنگشن اور رولز کو سمجھنا ہے پیپرا کا اصل کام پبلک فنڈز کو شفافیت کے ساتھ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق ہسپتال کے تمام معاملات اور پروکیورمنٹ کو شفافیت کے ساتھ یقینی بنایا ہے ہر ادارے اور اس کے شعبوں کے سربراہان کے لئے پیپرا رولز اور فریم ورک بارے آگاہی ضروری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور وائس چانسلر میں یقین سے کہتا ہوں کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے ہمیشہ فنڈز کے استعمال اور خرید و فروخت میں پیپرا کے طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا ہے۔ بطور اینڈ یوزر ہم سب کو پیپرا کے ٹائم فریم بارے آگاہ ہونا چاہیے آج ہمیں ورکشاپ میں بتایا کہ اگر کسی چیز کی خریداری ہے تو ہمیں کن کن مراحل سے گزرنا ہو گا جیسا کہ ایڈورٹائزمنٹ کرنا، بیڈر کا انتخاب، ٹیکنیکل ایولیوشن کرنا اور ٹیندر کے لئے ضروری کاغذات کو تیار کرنا شامل ہے وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تربیتی ورکشاپس فیکلٹی کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں آج کی آگاہی ورکشاپ میں تمام لوگوں کا مشکور ہوں خاص طور پر ایم ڈی پیپرا کا جنہوں نے ہمیشہ ڈاکٹر کمیونٹی کی ایمانداری کا احساس کیا اور غیر یقینی واقعات کی صورت میں ساتھ کھڑے رہے۔
ایم ڈی پیپرا وقار عظیم کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی جیسے تاریخ ادارے میں آنا میرے لئے فخر کی بات ہے۔ پیپرا شفافیت کے نظام کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر کمیونٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی معاونت کے لئے پیپرا انتظامیہ کا تعاون جاری رہے گا۔ ورکشاپ کے اختتام پر وائس چانسلر نے یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی کی جانب سے ایم ڈی پیپرا وقار عظیم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہرکی کہ مستقبل میں بھی کنگ ایڈورڈ کی فیکلٹی کی کوچنگ کے لئے منتظر رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button