جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے26 فیلڈ آفیسرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

انتظامی بنیادوں پر11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات، 05 کی ایس ایچ او شپ تبدیل

ایماندار، محنتی اور کرائم فائیٹنگ کے جذبہ سے سرشار افسران ہی ٹیم کاحصہ ہونگے. ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

لاہور(خبر نگار) آپریشنزلاہورسید علی ناصر رضوی نے26 فیلڈ آفیسرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔انتظامی بنیادوں پر11تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات اور 05 کی ایس ایچ او شپ تبدیل کی گئی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے7 تھانوں کے سابقہ ایس ایچ اوز کو کلوز لائن جبکہ3 کوڈولفن سکواڈ میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایماندار، محنتی اور کرائم فائیٹنگ کے جذبہ سے سرشار افسران ہی ٹیم کاحصہ ہونگے۔پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے اور کرائم کنٹرول کرنے کے لیے تبادلے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس لائنز سے انسپکٹراشفاق احمد کو ایس ایچ او نصیر آباد،جنرل ڈیوٹی سے سب انسپکٹر محمد یونس کو ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ، سب انسپکٹر ندا اشفاق ایس ایچ او وومن ریس کورس،سب انسپکٹر علی زیب دستگیر ایس ایچ او شادمان،سب انسپکٹر قادر ایس ایچ اومناواں،سب انسپکٹر رائے آصف جبار ایس ایچ او غازی آباد،سب انسپکٹر وقاص اشرف ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن،سب انسپکٹر حافظ صداقت ایس ایچ او نیو انارکلی،سب انسپکٹر راشد فاروق ایس ایچ او ہڈیارہ،سب انسپکٹر زاہد محمود کوایس ایچ او نولکھا،سب انسپکٹر عرفان سخاوت کو ایس ایچ او گوالمنڈی تعینات کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او ہڈیارہ کو ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی،ایس ایچ او نیو انارکلی کو ایس ایچ او ہربنس،ایس ایچ او غازی آباد کو ایس ایچ او مانگامنڈی،ایس ایچ او مناواں کو ایس ایچ او سندر،ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن کو ایس ایچ او جوہر ٹاؤن تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے۔پولیس لائنز کلوز ہونے والوں میں سابقہ ایس ایچ اوز قلعہ گجر سنگھ، وومن ریس کورس، جنوبی چھاؤنی، شادمان،سندر، جوہر ٹاؤن اور مانگا منڈی شامل ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے سابقہ ایس ایچ اوز ہربنس پورہ، نصیر آباد اور گوالمنڈی کے ڈولفن فورس میں تعینات کے احکامات جاری کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button