سٹیسیاستصحت

ڈیزیز رپورٹنگ اور سرویلنس کے الرٹ کے حوالے سے ایف اے او کی مشترکہ کاوشیں درکار ہیں: سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور

ادارہ برائے خوراک و زراعت کی ڈیزیز سرویلنس ٹیم کا محکمہ لائیو سٹاک کا دورہ

لاہور(خبر نگار) ادارہ برائے خوراک و زراعت کی ڈیزیز سرویلنس ٹیم کا محکمہ لائیوسٹاک کا دورہ۔سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مسعود انور کی زیر صدارت ڈیزیز سرویلنس بارے اہم اجلاس کا انعقادہوا۔ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی نے موجودہ ڈیزیز رپورٹنگ سسٹم بارے بریفنگ دی ۔سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور کا کہنا تھا کہ بیماریوں کی سرویلینس کے حوالے سے ADRS info app اور 9211 سسٹم کا اجراءموثر سروس ڈلیوری کی طرف ایک اہم قدم ہے اورمحکمہ کے سرویلنس نظام کا دائرہ کار تحصیل لیول تک پھیلا ہوا ہے۔سیکرٹری لائیوسٹاک کا مزید کہنا تھا کہ اینیمل آئیڈنٹیفیکیشن اینڈ ٹریس ایبلیٹی سسٹم جانوروں میں بیماریوں کی نشاندہی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ثابت ہو گا۔ نیز ڈائگنوسٹک لیبارٹریز اس سرویلنس نظام کے ذریعے بیماریوں کے خلاف تیز ترین رد عمل کر سکتی ہیں۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام بارے جامع سطح پر فال حکمت عملی کی ضرورت ہے اور ڈیزیز رپورٹنگ اور سرویلنس کے ساتھ ساتھ بیماریوں کے الرٹ کے حوالے سے ایف اے او کی مشترکہ کاوشیں درکار ہیں۔ ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل آصف سلیمان ساہی کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کے ذریعے جغرافیائی لحاظ سے بیماریوں کے پھیلاو¿ بارے آگاہی درکار ہے۔ ادارہ برائے خوراک و زراعت (FAO) کے ریجنل سرویلنس کواارڈینیٹر ڈاکٹر گئیل لیمیلی نے کہا کہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے ادارہ برائے خوراک و زراعت اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔مزید اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے پاس بیماریوں کی ریپورٹنگ کے لیے جامع نظام موجود ہے اور ایف اے او اس سسٹم میں اپگریڈیشن کے لیے تیار ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹریز ،ڈائریکٹرز، فوڈ اینڈ اینیمل آرگنائزیشن کے ریجنل سرویلنس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر گئیل لیمیلی، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر اور دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button