سٹیسیاست

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈر پاس کا دورہ

منصوبے کے 44 گرڈر پیڈز مکمل کر لیے گئے ہیں، کل 826 پائلز میں سے 167 پائلز مکمل ،منصوبے پر دن رات کام جاری ہے ۔بریفنگ

بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر انڈرپاس کی تعمیر سے ٹریفک کا بڑا مسلہ حل ہو جائے گا،کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز زیر تعمیر بیدیاں روڈ انڈر پاس کا دورہ کیا۔ سائٹ پر موجود پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے کمشنر لاہور کوبریفنگ دی۔بیدیاں روڈ انڈر پاس پر کام دن رات جاری ہے، منصوبے کے 44 گرڈر پیڈز مکمل کر لیے گئے ہیں۔ بیدیاں روڈ انڈر پاس کی کل 826 پائلز میں سے 167 پائلز مکمل کر لی گئیں ہیں۔ انڈرپاس کے دونوں اطراف فیز 5 اور فیز 6 پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔بیدیاں روڈ انڈر پاس پر کام چوبیس گھنٹے جاری ہے، منصوبے کے تمام پہلووں پر کام ہمہ وقت جاری ہے۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو روزانہ پراگریس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ بیدیاں روڈ، نواز شریف انٹرچینج پر انڈرپاس کی تعمیر سے ٹریفک کا بڑا مسلہ حل ہو جائے گا۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈی ایچ اے اور ٹریفک پولیس و متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ٹریفک کی بہتر مینجمنٹ کرنے کی ہدایت کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button