
شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سائفر کیس میں 20، 21 اور 25 اگست کے ٹرائل کورٹ کے احکامات کالعدم قرار دےاور جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جائے۔
ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوا ہوں، ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے کہ سائفر وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ملی بھگت سے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا۔