جرم و سزاسٹی

لاہورپولیس صوبائی دارالحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے لئے سرگرم عمل

لاہور پولیس نے رواں سال منشیات کے7021مقدمات درج کرکے7148 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا ۔ سی سی پی او

لاہور(خبرنگار) لاہورپولیس صوبائی دارالحکومت کو ڈرگ فری سٹی بنانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ لاہور پولیس نے رواں سال میں اب تک صوبائی دارالحکومت لاہورمیں منشیات کے7021مقدمات درج کرکے7148 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا ہے۔
یہ بات سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے گزشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 4249کلو سے زائد چرس،101 کلوسے زائد ہیروئن،42کلوسے زائد آئس اور 1لاکھ 21ہزار سے زائد لیٹرشراب بھی برآمد کی گئی۔انہوںنے کہا کہ لاہور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف جاری خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران گزشتہ روزلاہور کے مختلف تھانہ جات میں 227مقدمات درج کئے گئے ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کینٹ ڈویژن میں 1526مقدمات درج کر کے 1544 ملزمان اورسول لائن ڈویژن میں 710مقدمات درج کر کے 723 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسی طرح سٹی ڈویژن میں 1467مقدمات درج کر کے 1488 ملزمان اوراقبال ٹائون ڈویژن میں 1079مقدمات درج کر کے 1091 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔جبکہ صدرڈویژن میں 873مقدمات درج کر کے 899ملزمان اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 1366مقدمات درج کر کے 1403 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہورنے کہا کہ متعلقہ افسران کو تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے اطراف میں منشیات فروشوں کی سرکوبی کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کی بحالی کیلئے موثر لائحہ عمل تشکیل دیا جارہا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ منشیات فروشی کے قلع قمع میں ناقص کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے منشیات فروشی کے تدارک کیلئے ایس ایچ اوز اور اینٹی نارکوٹکس یونٹس کو مزید متحرک کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button