
لاہور (خبرنگار)محکمہ صنعت و تجارت پنجاب نے مقصود احمد (کنسلٹنٹ SPU/سابق ڈائریکٹر آثار قدیمہ) کے اعزاز میں محکمہ آثار قدیمہ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک محکمانہ استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ حکومت پنجاب کے لیے ان کی شاندار خدمات ان کی صدارتی ایوارڈ اور تمغہ امتیاز کے لیے نامزدگی کا باعث بنیں۔ اس موقع پر محکمہ آثار قدیمہ، ورلڈ بینک اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے مسٹر مقصود کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مقصود احمد پنجاب کی تاریخی یادگاروں کے تحفظ کا 35 سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں جن میں شالامار گارڈن، جہانگیر مقبرہ، نور جہاں مقبرہ، روہتاس فورٹ، داوڑ فورٹ، نادرہ بیگم کا مقبرہ، علی مردان خان کا مقبرہ، چوبرجی، چھوٹی چوبرجی، شہزادی خیر النساء کا مقبرہ، نندانہ قلعہ، ملتان اور مظفر گڑھ کے مزارات، ہڑپہ میوزیم، ٹیکسلا میوزیم اور لاہور فورٹ گیلریاں وغیرہ شامل ہیں، آجکل وہ انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ / اسٹریٹجک پالیسی یونٹ کو مشاورتی خدمات فراہم کر رہے ہیں.