سٹی

موثر انسداد ڈینگی کاروائیاں ڈینگی روکنے کا بہترین طریقہ

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے سرپرائز دورے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی افسران اور ٹیموں کو ڈینگی سرگرمیوں کا سرپرائز جائزہ مزید تیز کرنے کا حکم

لاہور (خبرنگار)ڈی سی لاہو ر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرزنے سر پرائز دورے۔ تفصیلات کے مطا بق ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عدنان رشید کا یو سی 10 کے مختلف گھروں میں ڈینگی سروئلنس سرگرمیوں کا جائزہ لیا اورروم کولر سے ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر وارننگ جاری کی متاثرہ گھر اوراطراف میں ڈینگی سپرے بھی کروایا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر مقبول نے یو سی 97 میں ڈینگی سرگرمیوں کا معائنہ کیا پودوں کے گملوں سے لاروا برآمدپر وارننگ نوٹس جاری کیااور ڈینگی سپرے بھی کروا یا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے یو سی 126 اور 127 میں موجودڈینگی ٹیموں کا معائنہ کیاسروے پلان 07 اور 10 سے گھروں کا کلسٹر لے کر ٹیموں کی چیکنگ کی۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے گزشتہ دس دنوں سے یو سی 126 میں کوئی مریض رپورٹ نہ ہونے پر سرپرائز چیکنگ بھی کی اور ڈینگی آگاہی کے لئے مساجد میں اعلانات بھی کروائے۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار شیرینا جونیجو کا یو سی 15 بھگت پورہ میں ڈینگی ٹیموں کا معائنہ کیا۔معائنہ کے دوران کنفرمڈ ڈینگی رسپانس کیس کا جائزہ لیا ٹیم کو متاثرہ گھر اوراس کے اطراف میں ڈینگی سپرے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے یو سی 78 میں ان ڈور ڈینگی سروئلنس کے دوران ڈینگی لاروا برآمدپر وارننگ نوٹس جاری کیااور ڈینگی سپرے بھی کروا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ خرم حمید کا یو سی 120 میں کنفرمڈ ڈینگی مریض کے رسپانس کیس کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے کنٹونمنٹ بورڈ 01 باقر محلہ میں دوران چیکنگ دو گھروں سے ڈینگی لاروا برآمدپر وارننگ نوٹس جاری کیااور ڈینگی سپرے بھی کروا دیا گیا۔اے سی کینٹ نے ٹیموں کو محکمانہ شناختی کارڈ پہننے کی سختی سے تنبیہہ کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 37 مریض رپورٹ ہوئے۔علامہ اقبال ٹاؤن 9، کینٹ 7، راوی ٹاؤن میں 6 مریض رپورٹ ہوئے اور د اتا گنج بخش 4، گلبرک 3، عزیز بھٹی، سمن آباد، شالیمار اور واہگہ ٹاؤن میں دو دو کیس رپورٹ ہوئے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1140 مقامات سے لاروا برآمد کیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی افسران اور ٹیموں کو ڈینگی سرگرمیوں کا سرپرائز جائزہ اور مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button