
سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹی ٹی پی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی ہے، آپریشن کریں گے، انہیں بلوں میں جا کر ماریں گے, افغانستان کے مختلف علاقوں میں داعش موجود ہے۔
9 مئی کو دفاعی اداروں پر حملے کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی نے کی، دفاعی اداروں کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ محسوس ہوتا ہے عدالتیں چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں کام کر رہی ہیں، لگتا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عدالتوں کے پسندیدہ شخص ہیں۔







