
بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلروں کےخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 40 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے نے ساحلی علاقے جیونی میں 40 افراد کو حراست میں لیا جن میں سہولت کار بھی شامل ہیں۔
گرفتار افراد بغیر سفری دستاویز کے سفر کر رہے تھے, پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔







