تعلیمسٹی

ویمن یونیورسٹی ملتان اور عوامی لیبارٹریز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پردستخط

معاہدہ تحقیق اور تعاون کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کی نشاندہی کرتاہے۔ پروفیسر کلثوم پراچہ وی سی

ملتان (خبرنگار)میڈیکل کی میدان میں جدیدریسرچ کےلئے ویمن یونیورسٹی ملتان اور عوامی لیبارٹریز کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوگئے ، جس کا مقصدطبی مہارتوں کااستعمال اور میڈیسن کی دنیا میں ریسرچ کو فروغ دینا تھا اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ اور عوامی لیباٹریز کے سی ای او ڈاکٹر عرفان شاہد نے مفاہمت پر دستخط کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ تحقیق اور تعاون کے لیے دونوں فریقوں کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے کہ مستقبل قریب میں دونوں ادارے طب کی دنیا میں فلاح انسانیت کےلئے ملکر کام کریں گے

یہ معاہدہ کیثر جہتی ہے جس میں پروڈکشن کی تیاری اور اس کی پبلسٹی، ایجادات ، ٹریننگ اور ، تربیتی اقدامات، اور انٹرن شپ کے مواقع پیدا کرنا شامل ہے یہ تعاون ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ صنعت کے عملی روابط کو فروغ دینے اور ان کے تعلیمی حصول کے حقیقی دنیا کے اطلاق کو بڑھانے کے لیے ایک منفرد راستہ فراہم کرتا ہے۔انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف بیماریوں کے خلاف طبی علاج کی تاثیر کا جائزہ لینے کے لیے ایک مضبوط نگرانی کے فریم ورک کی اہمیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

عوامی لیب کے سی ای او ڈاکٹر عرفان شاہد نےاس معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ادارے صحت اور اس سے جڑی مسائل کے حل کےلئے کوششیں کریں گے، ہمیں یقین ہے اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان، ڈائریکٹر اوورک ڈاکٹر کنول رحمان،مختلف شعبوں کی سربراہ بھی موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button