پاکستانسٹیسیاست

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام، سیکیورٹی و دیگر انتظامات حتمی مراحل میں

ڈی سی لاہور کا الف حویلی سے برآمد ہونے والے عزاداری جلوس روٹ پر انتظامات کا جائزہ

چہلم کے ساتھ عرس حضرت داتا گنج بخش اور ایشیا کپ انتظامیہ کے لیے بڑے چیلنج ہیں۔تمام وسائل کو بروئے کار لا کر تینوں مقامات پر بہترین انتظامات کیے جائیں گے ۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر

لاہور (خبرنگار)چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام، سیکیورٹی و دیگر انتظامات حتمی مراحل میں۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور نے الف حویلی سے برآمد ہونے والے عزاداری جلوس روٹ پر انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے جلوس منتظمین سے ملاقات کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل نے بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ جلوس روایتی قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گااس حوالے سے عزاداروں کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کے مرکزی جلوس روٹ کی سخت مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم بھی فعال ہو چکاہے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس روٹ کی مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ایم سی ایل عزاداری جلوس روٹ پر اضافی لائٹنگ اور پیچ ورک کو یقینی بنائے گئے جبکہ بارش کی صورت میں واسا جلوس روٹ پر ڈی واٹرنگ مشینری فعال رکھے گا اورایل ڈبلیو ایم سی کے اہلکار صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔ لیسکو جلوس روٹ پر بلا تعطل بجلی فراہمی، لٹکتی ہوئی تاروں کو ہٹائے گا اور ریسکیو 1122 ٹیم کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے جلوس روٹ پر موجود رہے گی۔ سول ڈیفنس کے اہلکار پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملکر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔مزید انہوں نے کہا چہلم کے ساتھ عرس حضرت داتا گنج بخش اور ایشیا کپ انتظامیہ کے لیے بڑے چیلنج ہیں۔تمام وسائل کو بروئے کار لا کر تینوں مقامات پر بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر جلوس منتظمین کے شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button