جرم و سزاسٹی

بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر کی زیر صدارت ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے اعزار میں تقریب کا انعقاد

ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل،ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے

پولیس ملازمین شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے24 /7 فرائض سرانجام دیتے ہیں، سی سی پی او لاہور

لاہور (خبرنگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے اعزار میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد عبداللہ لک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نویداور کمیٹی ممبران اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب میں لاہور پولیس کے ڈی ایس پی و نائب قاصد سمیت213ریٹارئرڈ ملازمین نے شرکت کی۔ تقریب میں ریٹائرڈ ملازمین نے ایس ایس پی (ایڈمن) کوملازمت سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔
ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کا مقصدریٹائرڈپولیس ملازمین کو درپیش مسائل کا فوری حل ہے۔ ریٹائرڈ پولیس ملازمین محکمہ کا سرمایہ ہیں اورآئی جی پنجاب کے حکم پر ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کی محکمہ کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ریٹائرڈ ملازمین کے لئے محکمے کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ پولیس ملازمین نے محکمہ کو اپنی زندگی کا قیمتی وقت دیا ہے، عاطف نذیر نے کہاکہ پولیس ملازمین شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے24 /7 فرائض سرانجام دیتے ہیں۔پولیس ملازمین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ماہ تقریب منعقد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پنشن اور دیگر امورسمیت ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل کو بروقت حل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button