
کولمبو میں بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اے سی سی کے صدر جے شاہ کے نام خط میں پی سی بی نے کولمبو میں میچز کرانے کے فیصلے پر سخت احتجاج کیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے بارشوں سے میچز متاثر ہونے کی وجہ سے گیٹ منی سمیت دیگر مد میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔
ٹیمیں کپ کے فائنل سمیت چھ میچز کےلئے جمعرات کی دوپہر کو چارٹرڈ طیارے سے کولمبو روانہ ہونگی۔







