سٹیسیاست

مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،مشیر کھیل پنجاب

1965ء کی جنگ میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا، قوم جس طرح 1965ء کو متحد ہوئی تھی آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے

ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے،پاک فوج نے وطن کے دفاع کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور وطن کا بھرپور دفاع کیا ہے،وہاب ریاض

لاہور (خبرنگار)وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم اپنے شہداء کو کبھی نہیں بھولے،پاک فوج نے وطن کے دفاع کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اور وطن کا بھرپور دفاع کیا ہے، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، شہداء کے لواحقین کو بھی سلام پیش کرتے ہیں،انہوں نے مزید کہا ہے کہ 1965ء کی جنگ میں پاک فوج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیا، قوم جس طرح 1965ء کو متحد ہوئی تھی آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے،ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام بدھ کو اے پی ایس ماڈل ٹاؤن میں دوستانہ ہاکی میچ کھیلا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button