
دفاع وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ ڈاکٹر شاہد منیر
لاہور (خبرنگار)چئیر مین پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہدمنیر کی یوم دفاع کے موقع پر یاد گار شہداء پر حاضری دی اور یاد گار پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر چئیرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر نے کہاکہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔دفاع وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ ڈاکٹر شاہد منیر نےکہاکہ قوم وطن عزیز کے دفاع واستحکام کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہد منیر نے ملکی سلامتی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔جبکہ ڈائر یکٹر پی ایچ ای سی ڈاکٹر تنویر قاسم بھی انکے ہمراہ تھے۔







