پاکستانجرم و سزاسٹی

سنٹرل پولیس آفس:بہترین کارکردگی پر لاہور پولیس کے افسران واہلکاروں کیلئے کیش انعامات

انعامات حاصل کرنے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 52 پولیس افسران واہلکار شامل۔

کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے فارن سکالرشپ کا آغاز کیا جا چکا ہے۔منشیات کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

لاہور(خبرنگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل لاہور پولیس کے افسران واہلکاروں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے لاہور پولیس کے افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں خصوصی تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آپریشن، انویسٹی گیشن، ٹریفک، لیگل برانچ سمیت مختلف شعبوں میں تعینات افسران واہلکاروں کو کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔انعامات حاصل کرنے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے 52 پولیس افسران واہلکار بشمول کانسٹیبلز محمد اشفاق، غلام رسول، محمد عامر، فرہاد علی، محمد شہزاد، فیصل امین، محمد وقاریونس سمیت دیگر شامل تھے۔
آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو مزید دلجمعی سے خدمات جاری رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے فارن سکالرشپ کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ اپنی محنت و قابلیت سے دنیا کی ٹاپ یونیورسٹیز میں داخلہ لینے والے بچوں کو تعلیمی اخراجات میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ملکی تعلیمی اداروں میں پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ایم او یوز کے تحت ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کو انسداد جرائم کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ منشیات کے خاتمے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے جبکہ صنفی جرائم کے خاتمے کیلئے سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں بروقت اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ پروموشنز، ویلفیئر اور انعامات کے تمام اقدامات کے بدلے میں محکمہ پہلے سے زیادہ محنت و فرض شناسی کا متقاضی ہے۔ ڈی آئی جی آئی ٹی احسن یونس، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ،اے آئی جی ویلفیئر نوید اجمل، ایس ایس پی توقیر اور اے ایس پی منزہ سمیت دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button