
ترجمان پیسکو کے مطابق پشاور، مردان اور بنوں سمیت دیگر علاقوں میں سیکڑوں کنڈے ہٹادیے گئے، اب تک 400 سے زائد کنڈے ہٹائے جا چکے ہیں 50 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔
پیسکو کے مطابق 200 سے زائد بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرائی جاچکی ہے۔
ترجمان پیسکو نے مزید بتایا ہے کہ بجلی چوری کی اطلاع 118پر کال کر کے دے سکتے ہیں۔







