
لاہور (خبر نگار) ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد سے ڈائریکٹر جنرل سکالرشپس مس عا ئشہ اکرام نے پروگرام کو آرڈینیٹر مس مدیحہ انور بٹ کے ہمراہ گذشتہ روز یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر کا دورہ کیا اور وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد سے ملا قات کی۔دریں اثنا ء اجلا س کا انعقاد ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی جبکہ دیگرسینئر فیکلٹی و ایڈمسٹریٹیو سٹاف ممبران کی کثیر تعداد بھی اجلس میں مو جود تھی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کے ستر فیصد طلبہ کا تعلق غریب گھرا نو ں سے ہے اور یونیورسٹی مستحق ہونہار طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر ہر سال سکالر شپس دے رہی ہے نیز بتا یا کہ پچھلے سال1359 طلبہ کو103 ملین کی سکالر شپس دی گئی تھیں۔مس عائشہ اکرام نے لائیو سٹاک، پولٹری، ڈیری اور میٹ سیکٹرز کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر ویٹر نری یونیورسٹی کی کاو شوں اور اقدا مات کو سرا ہا۔ عائشہ اکرام نے یونیورسٹی کو فنا نشل مسا ئل سے نپٹنے اور انکم بڑھانے کے لیئے تحقیقی کام کو بڑ ھانے اور مختلف ڈیری و پولٹری پروڈکٹس ڈیو یلپمنٹ پر خصو صی توجہ دینے پر زور دیا۔قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر سٹو ڈنٹ فنانشل ایڈ آفس مسٹر قیصر حسین نے ویثرن، مشن، سکا لرشپ کے شفاف طریقہ کار، پبلک و پرا ئیویٹ سیکٹر کی سکالر شپس دینے والی آرگنا ئزیشن اور سٹو ڈنٹ فنانشل ایڈ آفس پورٹ فولیو کے با رے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔







