پاکستانسٹیصحت

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے

لاہور (خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے انسداد ڈینگی آپریشن کیلئے ڈینگی زدہ یو سی ز کو مارک کر کے تمام سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پی ایچ اے پارکوں میں ہاف سلیو اور شارٹس والے وزٹرز کے داخلے کو محدود کرے۔ کمشنر لاہور نے جوہر ٹاون، علی رضا آباد، محلہ قریشیاں، نبی پورہ، گلبرگ 1، 2 اور 3میں ڈیپ انسداد ڈینگی آپریشن کا حکم دیا۔ ڈی ایچ اے فیز1، 3 اور 5 یو سی ہلو کی، شاہدرہ، بیگم کوٹ میں بھی آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈینگی مثبت مریض پر کیس ریسپانس کو ہر صورت 24گھنٹے میں مکمل ہونا ہے۔ محکمہ بلدیات اور ایم سی ایل قبرستانوں کو مکمل طور پر کلیئر کرائیں بھرپور آپریشن کریں۔ تمام علاقوں میں خود رو جھاڑیوں کو مکمل طورپر کلیئر کیا جائے۔ تمام محکمے مل کر کام کریں گے۔ ڈیجیٹل ویجیلنس رپورٹ پر محکموں کے سست ردعمل پر ذمہ داران سے آئندہ ڈی سی سطح پر سخت جوابدہی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں یکم جنوری تا 12ستمبر (آج صبح 9بجے تک)2023 مثبت ڈینگی مریضوں کی تعداد 925ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، اے ڈی جی پی ایچ اے صفی اللہ گوندل، ڈائریکٹر ایم سی ایل کلیم یوسف سمیت تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈی سی قصور محمد ارشد بھٹی، ڈی سی ننکانہ مزمل الیاس، ڈی سی شیخوپورہ سرمد تیمور نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button