
لاہور(خبر نگار) لاہور پولیس نے قانون شکن عناصر کی بیخ کنی کے لئے رواں سال میں انسداد گدا گری ایکٹ کے تحت4592 مقدمات کئے ہیں جبکہ بجلی چوری کے7393، کرایہ داری ایکٹ کے4248، ساؤنڈسسٹم ایکٹ کے2674 جبکہ ون ویلنگ کے2466 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے گزشتہ روزجاری اپنے بیان میں کہی۔ اعدادوشمار کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں بجلی چوری کے1357مقدمات، صدرمیں 1055، کینٹ میں 1850، ماڈل ٹاؤن میں 1056، سٹی میں 1483جبکہ سول لائن ڈویژن میں 592 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گداگری کے529 مقدمات، صدرمیں 638، کینٹ میں 706، ماڈل ٹاؤن میں 956، سٹی میں 1129 جبکہ سول لائن میں 634 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ کرایہ داری ایکٹ کے تحت اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 496 مقدمات، صدر میں 964، کینٹ میں 677، ماڈل ٹاؤن میں 770، سٹی میں 932 جبکہ سول لائن میں 409مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے310 مقدمات، صدر میں 322، کینٹ میں 470، ماڈل ٹاؤن میں 367، سٹی میں 938جبکہ سول لائن میں 267 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں ون ویلنگ کے331 مقدمات، صدر میں 230، کینٹ میں 419، ماڈل ٹاؤن میں 392، سٹی میں 645 جبکہ سول لائن میں 449 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ لاہورپولیس کا اہم فریضہ ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کی سختی سے بیخ کنی کی جائے۔ بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے اپنے فرائض دیانتداری اور جانفشانی سے انجام دے۔







