پاکستانسٹیسیاست

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموںکاجوہر ٹاﺅن، پی آئی اے روڈ پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

اربوں روپے مالیت کی 75 کنال سے زائد کمرشل اراضی قبضہ مافیا سے وگزار۔ قبضہ مافیا نے دکانیں، نیلام گھر و دیگر مستقل تجاوزات بنا رکھیں تھیں۔

وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کا ایکشن ۔وزیراعلی پنجاب کے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کے دورے کے دوران متاثرہ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے قبضہ مافیا سے جگہ واگزار کرانے کی اپیل کی تھی۔

لاہور (خبر نگار)وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے چوبیس گھنٹے میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کر کے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزارکروا لی۔ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے اور سی سی پی او لاہورکی نگرانی میں ایل ڈی اے اور پولیس نے جوہر ٹاو¿ن میں قبضہ مافیا کے خلاف علی الصبح گرینڈ آپریشن کر کہ پی آئی اے روڈ پر سرکاری زمین و عام شہریوں کے پلاٹوں سے قبضہ واگزار کروا لیا ۔ایل ڈی اے ٹیموں نے اربوں روپے مالیت کی 75 کنال سے زائد کمرشل اراضی سے قبضہ واگزار کروا لیا۔ان املاک پر قبضہ مافیا نے دکانیں، نیلام گھر، و دیگر مستقل تجاوزات بنا رکھیں تھیں۔آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاو¿سنگ کیپٹن ر شاہ میر اقبال کی نگرانی میں ڈائریکٹر ہاو¿سنگ سیون معظم رشید نے کیا۔آپریشن میں متعلقہ اے ایس پی پولیس، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ٹاو¿ن پلاننگ فور، ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ، ڈائریکٹر لا،اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا تھا۔وزیراعلی پنجاب کے دورے کے دوران شہریوں نے ان کی قیمتی املاک پر پرائیویٹ افراد (منشا بم وغیرہ) کی جانب سے قبضے کی شکایت کی تھی۔قبضہ مافیا نے شہریوں کی زمین پر عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا تھا۔متاثرہ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے قبضہ مافیا سے جگہ واگزار کرانے کی اپیل کی تھی۔وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو چوبیس گھنٹے میں ایکشن کرنے کی ہدایت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button