
ملتان(خبر نگار) ویمن یونیورسٹی نے سینے کے کینسر بارے کامیاب آگاہی مہم چلانے پر ’’پنک ربن ‘‘ایوارڈ جیت لیا ترجمان کے مطابق پنک ربن ایچ ای سی یوتھ ایوارڈز تعلیمی اداروں کے لیے نوجوان لڑکیوں میں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی پر دیا جاتا ہے ویمن یونیورسٹی ملتان نے جدید طریقوں کے ذریعے شعور اجاگر کرنے اورسینے کی صحت اوردیکھ بھال بارے پیغام کو احسن طریقے سے پہنچانے پر اول پوزیشن حاصل کی۔اس سلسلے میں وی سی آفس ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر ڈاکٹر عدیلہ سعید، سیدہ ساجدہ فردوس (لیکچرر، شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی) موجود تھیں۔ پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ ویمن یونیورسٹی نے سینے کے کینسر بارے کامیاب آگاہی مہم چلانے پر ’’پنک ربن ‘‘ایوارڈ جیت لیا اور اس کی بقا کی واحد کنجی آگاہی ہے "ہمیں اپنی نسل کو صحت مند ہونے کے لیے تیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ان کا مستقبل بہتر ہو پاکستان کے خواتین میں اس حوالے س بیداری پیدا کرنے کے لیے ایچ ای سی اور پنک ربن کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ۔رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان کا کہنا تھا کہ یہ یونیورسٹی کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ سینے کے سرطان سے متعلق آگاہی مہم کو کامیاب کی مہم میں پہلے نمبر پر رہی اوراس کی کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈ دیا گیا ، مستقبل قریب میں بھی ایسی مہم میں ویمن یونیورسٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ۔







