
پیپلز پارٹی پٹرول کی لیٹر قیمت پر 26 روپے 2 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پر 17 روپے 34 پیسے کے اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے
لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی سیکرٹری اطلاعات اور سابق ایم پی اے فائزہ ملک نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت پر 26 روپے 2 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت پر 17 روپے 34 پیسے کے اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکمران بظاہر تو ملک میں نئے انتخابات کروانے کے لیئے آئے تھے مگر وہ ملک کو الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر نئے انتخابات کی طرف لیجانے کی بجائے لگا تار بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے میں مصروف ہیں جو کام کرنا ان نگران حکمرانوں کا کام ہے اس کی طرف ان کی کوئی توجہ ہی نہیں ہے اور کیسی عجیب بات ہے کہ نگران وزیر اعظم جن کا تقرر ہی الیکشن کروانے کے لیئے کیا گیا ہے وہ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یہ کہتے ہیں کہ ان کو نہیں معلوم کہ ملک میں الیکشن کب ہوں گے،ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسی عجیب بات ہے کہ سوائے ملک میں الیکشن کروانے کے نگرانوں کو باقی ہر کام کا پتہ ہے مگر الیکشن کب ہونے چاہئے اس پر ان کی کوئی توجہ ہی نہیں ہے ان کی نئے انتخابات کروانے میں عدم دلچسپی کی وجہ سے ہی ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کو کہا تھا کہ کیئر ٹیکر اپنی اب تک کی پالیسوں کی وجہ سے ایک چیئر ٹیکر بن کررہ گئے ہیں نگران حکمران عوام پر مہنگی بجلی کے ڈرون حملے اور پیٹرول بم گرانے کا سلسلہ بند کریں یہ نہ ہو کہ عوام ان کے خلاف متحد ہو جائے اور پھر ان کو اقتدار چھوڑ کر بھاگنا پڑ جائے عوام کے صبر کا مزید امتحان لینے سے گریز کیا جائے۔







