تعلیمسٹی

ویمن یونیورسٹی میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

ملتان(خبر نگار)ویمن یونیورسٹی میں داخلے کی تاریخ میں توسیع ،ہیلپ ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا ترجمان کےمطابق ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے نئے تعلیمی سیشن 2023میں داخلے کےلئے تاریخ میں توسیع کردی ہے اس کافیصلہ طالبات کی دلچسپی اور انٹرمڈیٹ کے نتائج کے اعلان کی روشنی میں کیاگیا اب خواہشمند امیدوار 23ستمبر تک اپنے فارم کراسکتے ہیں امیدواروں کی سہولت کےلئے ایڈمیشن ہیلپ ڈیسک بھی قائم کردیاگیا ہے یہ ون ونڈو آپریشن ہوگا جہاں تمام شعبوں کے نمائندہ موجود ہوں گے اور امیدواروں کو داخلے کے حوالے سے مکمل معلومات اور گائیڈ لائن فراہم کریں گے جس میں آن لائن داخلہ فارم ، اہلیت ، اور مضمون کے چناو کا طریقہ کار بتایا جائے گا، اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا ہےکہ ویمن یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی بڑی یونیورسٹی ہے جہاں والدین اپنی بچیوں کو بلا خوف خطر بھیج سکتے ہیں کیونکہ ہم ن سوسائٹی کے معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم دے رہے ہیں اس لئے یہ ایک ترقی کرتی ہوئی یونیورسٹی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button