پاکستانسٹی

ایل ڈی اے /غیرقانونی تعمیرات/کمرشل عمارتوں کے خلاف کریک ڈاون ،گجر پورہ میں 3املاک مسمار،8دکانیں سربمہر

شہر بھر میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں /تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا

لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں نے گجرپور ہ میں غیرقانونی تعمیر ات / کمر شل سرگرمیوں کے خلاف آپریشن کر کے 3 املاک کو مسماراور 8دکانیں سربمہر کر دیں۔آپریشن کے دوران پلاٹ نمبر76بی ٹو گجر پورہ میں منظور شدہ پلان کی خلاف ورزی پر زیر تعمیر پلرز مسمار کر دیئے۔ پلاٹ نمبر 435،435اے بلاک بی ٹوگجرپورہ پر زیر تعمیرپلرز مسمار کر دیئے۔ پلاٹ نمبر1205بی ٹو گجر پورہ پر غیرقانونی کمرشل استعمال پر آٹھ دکانیں سربمہر کر دیں۔ آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن (ر )شاہ میر اقبال کی نگرانی میں چیف ٹاﺅن پلانر ون سدرہ تبسم اورڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ ون عائشہ مطاہر نے کیا۔سیل /مسمار کی گئی املاک کو متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔ نوٹسز پر عملدرآمد نہ کر نے پر ان املاک کے خلاف ایکشن لیا گیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پرشہر بھر میں غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں /تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button