پاکستانسٹیسیاست

پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ربیع الاول کے مہینہ میں سیرت النبی ﷺکے حوالے سے ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا

لاہور (خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے ربیع الاول کےمہینہ میں سیرت النبی ﷺکے حوالے سے ملک گیر مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ اس ماہ مبارک میں ہمارے نبی کریم ﷺ کو اللہ پاک نے سارے جہانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجا تھا۔ اس ماہ ربیع الاول کے مہینہ میں ہم پورے ملک کے اندر سیرت النبیﷺ کے موضوع پر پروگرامات کا انعقاد کرنے جارہے ہیں۔ نبی پاکؐ کی سیرت طیبہ ایسی جامع اور مکمل ہے جس میں بنی نوع انسان کے لئے ہر شعبہ حیات میں ہدایت و رہنمائی موجود ہے۔ آپ پوری انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں، آیئے ہم تجدید عہد کریں کہ نبی کریم ﷺ
کی ولادت کے مقدس مہینہ میں محبتوں کو فروغ دیکر فاصلوں اور نفرتوں کو ختم کریں، اس آفاقی پیغام کو ہر گھر گھر پہنچائیں۔ اس ملک گیر سیرت النبی ﷺ مہم کا مقصد ملک میں امن، بھائی چارہ،سادگی
پڑوسیوں کے حقوق کھانا کھلانا صدقہ، آزمائش میں اللہ سے تعلق کو مضبوط اور اس وقت ملک جن معاشی پریشانی اور آزمائش میں مبتلا ہے سیرت نبوی ﷺ سے موجودہ مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے مقدس نام پر معرض وجود میں آیا تھا اور آج دشمنان اسلام و پاکستان اس کے خلاف سازشیں کرکے اس کی سالمیت و استحکام کو نقصان پہنچانے کی ناپاک کوشش کررہے ہیں۔ حکومت اور علمائے کرام اپنی مشترکہ ذمہ داری کو نبھائیں اور اس مشکل وقت میں اتحاد ملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس ارض مقدس کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button