پاکستانسٹیکھیل

سنٹرل پولیس آفس: سلور میڈل جیتنے والی پاکستان پولیس شوٹنگ ٹیم کی حوصلہ افزائی

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل نے شوٹنگ ٹیم کو سی پی او مدعو کیا۔

شوٹنگ ٹیم کوچ اے ایس آئی محمد اعظم، مینیجر سب انسپکٹر سمیع اللہ اور ہیڈ کانسٹیبل محمد افتخار خان کو تعریفی اسناد اور کیش انعام دیا۔

لاہور(خبر نگار) کراچی میں منعقدہ ایکسٹریم ہینڈ گن آل پاکستان شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی پاکستان پولیس شوٹنگ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں تقریب منعقد ہوئی جس میں انہیں کیش انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل نے شوٹنگ ٹیم کو سی پی او مدعو کیا،شوٹنگ ٹیم کوچ اے ایس آئی محمد اعظم، مینیجر سب انسپکٹر سمیع اللہ اور ہیڈ کانسٹیبل محمد افتخار خان کو تعریفی اسناد اور کیش انعام دیا۔کراچی میں منعقدہ چیمپئن شپ میں رینجرز، دیگر صوبائی پولیس فورسز، موٹر وے پولیس، انٹیلی جنس بیورو، ایف آئی اے ملک بھر سے 22 محکموں کے شوٹرز نے حصہ لیا۔
پاکستان پولیس شوٹنگ ٹیم کے دستے میں 07 کھلاڑی شامل تھے جنہوں نے ایکسٹریم ہینڈ گن آل شوٹنگ چیمپئن شپ کے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا، پنجاب پولیس کے شوٹر محمد افتخار خان نے ایکسٹریم ہینڈ گن آل پاکستان شوٹنگ چیمپئن شپ میں سلور میڈل حاصل کیا۔چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل نے ٹیم پرفارمنس کو سراہا اور کھلاڑیوں کو سخت پریکٹس جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button