
نگراں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل سے تعلقات اسی وقت استوار کرے گا جب فلسطین اور قوم، دونوں کا مفاد ہوگا۔
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے یہ بھی بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات نہیں ہوئی۔
اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اسرائیلی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہودی ریاست سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کرتی ہے تو مزید سات مسلم ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرلیں گے۔







