
پاکستانی قوم صلاحیت کے لحاظ سے دنیا کی کسی بھی قوم سے کم نہیں ۔ ڈاکٹر کلثوم پراچہ
ملتان(خبر نگار)ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کا افتتاح کردیاگیا ، ترجمان کاکہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی میں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آفس سٹوڈنٹس قائم کیاگیا ہے جس کاافتتاح وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا ، اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹرمیمونہ خان، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید، ڈائریکٹر اکیڈیمکس ڈاکٹر مریم زین پروجیکٹ ڈائریکٹر اسد علی بھٹہ اور شعبہ جات کے سربراہان موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔ ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ پاکستانی قوم صلاحیت کے لحاظ سے دنیا کی کسی بھی قوم سے کم نہیں کیونکہ ہم کم وسائل کے باوجود مضبوط ارادے سے بحرانوں پر قابو پاتے ہیں پاکستان کے موجودہ حالات میں سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کا دفتر قائم کرنے سے خواتین یونیورسٹی کی طالبات کو ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید نے کہا کہ طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں کی تربیت کے لیے ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیئرز کے دفتر کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے جس کا مقصد طالبات کے لیے سیکھنے کا ایک مثبت ماحول پیدا کرنا ہےجوان کو کیمپس کے اندر اور باہر کامیا ب بنائے گا۔







