
آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 ستمبر کی رات دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر وادی تیراہ میں کارروائی کی ۔
دہشت گردوں کی فائرنگ پر سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اورکمانڈر کفایت عدنان سمیت تین دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔







