پاکستانتعلیمسٹی

ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیراہتمام دماغی امراض ڈیمینشیا اور الزائمر بارے سیمینار کا انعقاد

عُمر بڑھنے کے ساتھ بُھلکڑ پن پریشان کُن ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر اے سجاد سائیکالوجسٹ

ملتان(خبر نگار) ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیراہتمام دماغی امراض ڈیمینشیا اور الزائمر بارے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمان خصوصی معروف سائیکالوجسٹ ڈاکٹر اے سجاد تھے انہوں نے دماغی امراض بارے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہ ہم میں سے بہت سے افراد عُمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت بُھلکڑ بن جاتے ہیں.یہ پریشان کُن ہوسکتا ہے کہ یہ ڈیمنشیا یا الزائمر کے مرض کی ایک ابتدائی علامت ہوسکتی ہے.مگر اِس کی بہت سی دیگر وجوہات ہیں – ہم میں سے صِرف کُچھ ہی لوگ ڈیمنشیا کے زیادہ سنگین مسائل سے دوچار ہوں گےبہت سی چیزیں ہماری یادداشت پر اثرانداز ہوسکتی ہیں – ایسی چیزیں جیسے کہ ذہنی تناؤ، ڈپریشن، غم، حتّیٰ کہ جِسمانی بِیماریاں جیسے کہ وٹامنز کی کمی یا انفیکشنز ہونااس لئے تمام عوامل کا ادراک ہونا ضروری ہوتا ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹرکلثوم پراچہ نے کہا کہ اپلائیڈ سائیکالوجی ڈپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سعدیہ مشرف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں کہ انہوں نے ایک معلومات سے بھر پور سیمینار کا انعقاد کیا یہ ایسی بیماریاں ہیں جس ہر گھر کا فرد متاثر ہوتا ہے اس سیمینار سے سب کو اپنے پیاروں کی دیکھ بھال کرنے میں آسانی ملے گی اس موقع پر آگاہی واک کی بھی کی گئی جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button