پاکستانتعلیمٹیکنالوجیسٹی

OPPO نےJAZZ اور NUST کے ساتھ شراکت داری قائم کر لی

لاہور(خبر نگار) دنیا کے معروف موبائل برانڈOPPO نے پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنیJazzاور نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) کے ساتھ5G ریسرچ لیب کے حوالے سے ایک اہم شراکت کا اعلان کیا ہے۔

یہ شراکت داری ملک میں جدید ٹیکنالوجی اور ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے OPPO کے عزم اورمسلسل لگن کو ظاہر کرتی ہے۔OPPO، Jazzاور NUST کے ساتھ مل کر ملک میں ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے کیونکہ یہ ادارے تکنیکی مہارتوں کوبڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔OPPO، Jazz اور NUST کے اس اشتراک کا مقصد پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کوبڑھاکر صارفین کے لیے بے مثال رابطے اور تبدیلی کے تجربات کا آغاز کرنا ہے۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے سی ای او OPPO پاکستان George Longنے کہا کہ”ہم NUST کے ساتھ یہ شراکت داری قائم کرنے پر بہت خوش ہیں۔ اس تعاون کے ذریعے OPPO کی جانب سے پاکستان میں جدید آلات کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں مدد ملے گی”۔

Jazz،NUST 5G انوویشن لیب پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی کی تشکیل اور5G ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے کی گئی ہے جس سے عام پاکستانی شہریوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔

اس شراکت داری کے ذریعے OPPO کا مقصد NUST کی 5G ریسرچ لیب میں تحقیق اور مہارت کومزید بڑھانا ہے تاکہOPPO کی ٹیکنالوجی اور آلات سے ذیادہ سے ذیادہ صارفین مستفید ہوسکیں اور OPPO اسمارٹ فونز صارفین کو ٹریل بلیزنگ فیچرز اور شاندار کنیکٹیویٹی فراہم کرتے رہیں۔ مزید برآں یہ تعاون صحت، تعلیم، تفریح سمیت مختلف صنعتوں میں انقلاب لانے کے ساتھ 5G ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button