
وزیر اعلی کا حملے میں شہید پولیس اہلکار ہارون خان کو خراج عقیدت، ہارون خان نے فرض کی ادائیگی میں جان دے کر اعلی مثال قائم کی.شہید ہارون خان قوم کا ہیرو ہے، عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،شہید کے اہل خانہ کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی
لاہوری(خبرنگار)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میانوالی میں عیسی خیل کنڈل چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پٹرولنگ پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہا ہے کہ پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں نے جرات اور بہادری سے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔پولیس اہلکاروں نے جان پر کھیل کر بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنایا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ حملہ ناکام بنانے والے پولیس اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے حملے میں شہید پولیس اہلکار ہارون خان کو خراج عقیدت پیش کیا اورکہا کہ شہید پولیس اہلکار ہارون خان نے فرض کی ادائیگی میں جان دے کر اعلی مثال قائم کی۔ شہید ہارون خان قوم کا ہیرو ہے، عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے شہید ہارون خان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکار ہارون خان کے اہل خانہ کی ہر ممکن دیکھ بھال کی جائے گی۔







