پاکستانتعلیمسٹیسیاستصحت

”ایک اور وعدہ پورا“، محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے ابن سینا ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریا کا افتتاح کردیا

ریڈنگ روم انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا بن گیا، اس کاخیال رکھنا آپکی ذمہ داری ہے، اصل خوشی تب ہوگی جب میو ہسپتال اپ گریڈ ہو گا:محسن نقوی

لاہور ی(خبرنگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج یونیورسٹی کے ابن سینا ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریا کا افتتاح کردیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ اپ گریڈڈ ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریاکا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی وزراء نے ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریا میں فراہم کردہ سہولتوں کاجائزہ لیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی وزراء نے کیفے ٹیریامیں کھانے پینے کی اشیاء کا معیار چیک کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کیفے ٹیریا کے کچن میں گئے اور کھانے کی اشیاء کی تیاری کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی او رصوبائی وزراء نے ریڈنگ روم او رکیفے ٹیریا میں موجود ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔سہولتوں کے بارے استفسار کیا، ڈاکٹرزنے ریڈنگ روم او رکیفے ٹیریا کی اپ گریڈیشن پر وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے افتتاح کے بعد ڈاکٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سٹوڈنٹس کو ریڈنگ روم او رنیا کیفے ٹیریا مبارک ہو۔چندماہ پہلے دورے پر دیکھا تو کیفے ٹیریا کی حالت ابتر تھی،ریڈنگ روم کے اے سی خراب، ڈسٹ اور بری حالت تھی۔ریڈنگ روم انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کا بن گیا ہے،اب اس کاخیال رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے۔مجھے اصل خوشی تب ہوگی جب پورا میو ہسپتال اپ گریڈ ہوجائے گا،امید ہے کہ 31جنوری تک میو ہسپتال اپ گریڈ ہو جائے گا۔ہسپتال انتظامیہ اپ گریڈیشن کے کام کی اونر شپ لے گی اور کام جلد ہوجائے گا۔

میں ہر فلور پر جا کر جاری کام کی پیشرفت کاجائزہ لیتا ہوں۔میو ہسپتال کا آؤٹ ڈور بھی نیا بنایا جائے گا۔ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لئے جتنے فنڈز درکار ہوئے مہیا کریں گے۔ ایمرجنسی میں انتہائی نگہداشت کے ڈاکٹرز نہیں ہیں،ہم نے ان ڈاکٹرز کو لاناہے،خواہ بیرون ملک سے ان ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں۔ صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری، سیکرٹریز صحت، تعمیرات ومواصلات، اطلاعات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button