
ٹریننگ اینڈ کوچنگ اکیڈمیز کے قیام کا مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش ہے،نوجوان سپورٹس میں بھی حصہ لیں، ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے.سپورٹس بورڈ پنجاب ٹریننگ اینڈ کوچنگ اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی،ٹریننگ اور کوچنگ 5اکتوبر سے27جنوری تک جاری رہے گی، وہاب ریاض
لاہور (خبر نگار)وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وامور نوجوانان وہاب ریاض نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبہ بھر کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور کوچنگ شروع کی جارہی ہے، انڈر8اور انڈر16طلبہ و طالبات کو 14کھیلوں کی کوچنگ اینڈ ٹریننگ دی جائے گی، ٹریننگ جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو شام 4سے 6تک ہوگی، انہوں نے مزید کہا ہے کہ ٹریننگ اینڈ کوچنگ اکیڈمیز کے قیام کا مقصد نئے ٹیلنٹ کی تلاش ہے،نوجوان تعلیم کیساتھ ساتھ سپورٹس میں بھی حصہ لیں، ماہر کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے،ٹریننگ اینڈ کوچنگ اکیڈمیز میں تربیت سے کھلاڑیوں کا کھیل بہتر ہوگا،محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب کے زیراہتمام سپورٹس بورڈ پنجاب ٹریننگ اینڈ کوچنگ اکیڈمیز میں کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور کوچنگ 5اکتوبر سے27جنوری2024تک جاری رہے گی،کھلاڑیوں کی رجسٹریشن تمام ضلعی سپورٹس آفیسرز کے دفاتر اور سپورٹس بورڈ پنجاب میں ہورہی ہے،سوئمنگ، اتھلیٹکس، آرچری، بیڈمنٹن، کرکٹ، کراٹے، تائی کوانڈو، ٹینس، ووشو، سیلف ڈیفنس،فٹ بال، ٹیبل ٹینس، ہاکی اور جمناسٹک کے کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جارہی ہے،ضلعی سطح پر5کھیلوں ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، کراٹے، تائی کوانڈو اور جمناسٹک کی ٹریننگ دی جائیگی۔







