پاکستانتعلیمسٹیسیاست

وزیراعلی محسن نقوی نے سپیشل ایجوکیشن داخلہ مہم اورسپیشل بچوں کو معاون آلات کی تقسیم کے پراجیکٹ کا آغاز کردیا، وہیل چیئرز،ہیئرنگ ایڈ اور سفید چھڑی دیں

سرکاری سکولوں کے حالات انتہائی خراب ہیں،اس کے ذمہ دار ہم سب ہیں، بچوں کا کوئی قصور نہیں:محسن نقوی

پائلٹ سکو ل وحدت روڈ کے حالات دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، 1650بچے ہیں، 60ٹیچرز تعینات،35الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی اور باقی چھٹی پر.صرف اسی سکول کی بدترین حالت پورے محکمہ تعلیم کی عکاسی کرتی ہے، ساڑھے پانچ لاکھ ملازمین ہیں،سکول ٹھیک نہیں کر سکتے تو بند کر دئیے جائیں

لاہور (خبرنگار)نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آج مقامی ہوٹل میں سپیشل ایجوکیشن داخلہ مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے سپیشل بچوں کو معاون آلات کی تقسیم کے پراجیکٹ کا بھی آغاز کر دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سپیشل ایجوکیشن داخلہ مہم اور سپیشل بچوں کو معاون آلات کی تقسیم کے پراجیکٹ کا آغازکرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سپیشل بچوں کی خدمت کے کار خیرشریک تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتاہوں۔سپیشل بچوں کا خیال رکھنا ہمارا دینی اور دنیاوی فرض ہے۔محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے لئے جو بھی کرنا پڑا فرض سمجھ کر کریں گے۔جوہرٹاؤن اور دیگر علاقوں میں نئے سپیشل سنٹر بنا رہے ہیں۔سپیشل ایجوکیشن کے ہر پراجیکٹ کو بلا تاخیر منظور کیا جائے گا۔ سپیشل بچوں کے لئے کام کو فرض کو عبادت سمجھ کر کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ پائلٹ سکو ل وحدت روڈ کا دورہ کیا، حالات دیکھ کر ذاتی طور پربہت تکلیف ہوئی۔پائلٹ سکول وحد ت روڈ میں 1650بچے ہیں اور 60ٹیچرز تعینات ہیں۔پائلٹ سکول وحدت روڈ کے60ٹیچر میں سے 35الیکشن کمیشن کی ڈیوٹی اور باقی چھٹیوں پر ہیں۔پائلٹ سکول وحدت روڈ کے 1650طلبہ کو10سے15ٹیچرز پڑھا رہے ہیں۔پائلٹ سکول کا معیار انتہائی ابتر ہے اور ہم لوگ ہی اس کے ذمہ دارہیں،بچوں کاکوئی قصور نہیں۔سکول کے حالات ٹھیک کرنا ہمارا فرض ہے۔معیار تعلیم اور سکول کی حالات کی ابتری کا ذمہ دارمحکمہ تعلیم،سیکرٹری اور منسٹر بھی ہیں۔پائلٹ سکول وحدت روڈ میں اختر رسول،قاری صداقت علی،جنرل ظہیر، جنرل بلال اور جنرل نوید انجم بھی زیر تعلیم رہے۔پائلٹ سکول وحدت روڈ کے ساتھ جتنا بدترین سلوک کیا جا سکتا تھا،کیا گیا۔میٹنگ کر لیتے ہیں،پریس ریلیز جاری کردیتے ہیں اور سب اچھا کہہ دیتے ہیں لیکن حالات انتہائی برے ہیں۔فلٹریشن پلانٹ کو چیک کیا،بچوں کو پانی کے نام پر زہر پلایا جارہا تھا۔ایک کلاس میں جا کر معلوم ہوا کہ بچوں کا اسلامیات کا پیپر ہے اور انہوں نے کچھ پڑھا یا ہی نہیں۔ کتابیں اور کاپیاں خالی پڑی ہوئی ہیں لیکن پڑھانے والا کوئی نہیں۔بچوں نے بتایا کہ اگر کلاس میں ٹیچرز آئیں تو موبائل پر لگے رہتے ہیں یا سوجاتے ہیں۔پائلٹ سکول وحدت روڈ کی اس بری حالت کا ذمہ دارمیڈیا بھی ہے کیونکہ انہوں نے اس مسئلے کو کبھی اٹھایا ہی نہیں۔میڈیا جب کسی کام کے پیچھے پڑجاتا ہے تو اس کا پوری طرح پیچھا کرتا ہے۔فرسٹ اور سکینڈائیر کے لئے 7سالوں میں ایک ٹیچربھی تعینات نہیں ہوا۔صرف اسی سکول کی بدترین حالت پورے محکمہ تعلیم کی عکاسی کرتی ہے۔محکمہ تعلیم میں ساڑھے پانچ لاکھ ملازمین ہیں،سکول ٹھیک نہیں کر سکتے یا اس طرح سے چلانے ہیں تو بند کر دئیے جائیں۔یہ ہمارے لئے سبق ہے کہ دفتر میں بیٹھ کر اچھے رزلٹ نہیں آتے۔ہماری بھی یہ ناکامی ہے کہ ہمیں 8ماہ ہو گئے ہیں اوراس سکول کا آج پتہچلا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے سپیشل بچوں کو وہیل چیئرز،ہیئرنگ ایڈ اور سفید چھڑی دیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تعلیم اور سپورٹس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سپیشل طلبہ کو میڈل اور انعامات دئیے۔وزیراعلی محسن نقوی نے تقریب میں سپیشل بچوں کی بنائی ہوئی دستکاریوں،پینٹنگ اور ملبوسات کے سٹالز کا معائنہ کیا۔گلوبل پارٹنر شپ کے نمائندے انیسہ قبورے اور سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے بھی خطاب کیا۔صوبائی وزراء عامر میر،منصور قادر،اظفر علی ناصر،کمشنر لاہور اور دیگرمتعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button