سٹیسیاست

مال روڈ لاہور کو گرد سے پاک سڑک بنانے پر کام کاآغاز،وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پنجاب کابینہ کے ہمراہ دورہ

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گرین بیلٹ میں معیاری گھاس لگانے کے کام کا معائنہ کیا

لاہور(خبرنگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پرمال روڈ لاہور کو گرد سے پاک سڑک بنانے پر کام کاآغاز کر دیا گیاہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ مال روڈ کا دورہ کیا۔ وزیراعلی نے ڈسٹ فری روڈ بنانے کے لئے گرین بیلٹ میں معیاری گھاس لگانے کے کام کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی اور صوبائی وزراء نے گرین بیلٹ پر معیاری گھاس لگانے کے عمل کا مشاہدہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہدایات دیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے دل لاہور کی مرکزی شاہراہ قائد اعظم (مال روڈ) کو ڈسٹ فری ماڈل روڈ بنانے پر کام شروع کردیاگیاہے۔مال روڈ کی گرین بیلٹ میں معیارری گھاس لگائی جا رہی ہے، درختوں کی تعداد میں اضافہ کیاجائے گا۔وزیراعلی نے کہا کہ شہر میں بارش کے پانی کو محفوظ رکھنے کے لئے نئے واٹر ٹینکس بنائے جائیں گے۔صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی ایچ اے اوردیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button