سٹیسیاست

افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ پاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ،خالد مسعود سندھو

ماضی کی غلطیاں ملک کو پہلے ہی سنگین معاشی بحران کی طرف لے چکی ہیں

لاہور (خبر نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کو غیر یقینی چیلنجز کا سامنا ہے،افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ پاکستان عالمی بینک سے قرض لینے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔ماضی کی غلطیاں ملک کو پہلے ہی سنگین معاشی بحران کی طرف لے چکی ہیں اس لیے موجودہ حکومت کو قومی معیشت کے حوالے سے ایسی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکزی سیکرٹریٹ میں کابینہ اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صدر پی ایم ایم ایل خالد مسعود سندھو نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک اہم فیصلہ کن صورتحال کا سامنا ہے۔کیونکہ ملک کی 40 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ملک کو درپیش معاشی مسائل کی موجودہ صورتحال کو بجٹ کے علاوہ ایک جامع انداز میں دیکھنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہمارا ملک مزید معاشی بدحالی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔مضبوط اور مشکل فیصلے کرنے کا وقت آج ہے. بصورت دیگر ہماری آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button