پاکستانتعلیمسٹی

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دوسری سالانہ انوویشن ایکسپو2023۔ 20نومبر کو ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقد ہوگی

انوویشن ایکسپو2023 کا مقصد جامعات میں ہونے ریسرچ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ڈاکٹر شاہد منیر

لاہور (خبر نگار) پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی دوسری سالانہ انوویشن ایکسپو2023۔ 20نومبر کو ایکسپو سنٹر لاہورمیں منعقد ہوگی ۔ اس امر کا فیصلہ پی ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد منیر کی صدارت میں ارفع کریم ٹاور میں منعقد ہونے والے ایکسپو کی سٹیئرنگ کمیٹی کےاجلاس میں کیا گیا ، ڈاکٹر شاہد منیر نے اجلاس کو بتایا کہ ایکسپو کرنا ہے، جس میں ریسرچ پراجیکٹ ماڈلز کے مقابلے میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات دیے جائیں گے۔ پنجاب کی تمام جامعات ایکسپو میں حصہ لیں گی جبکہ پنجاب کی 11 یونیورسٹیز ایکسپو2023 میں پارٹنرز ہونگیں۔ایکسپو 2023 کے انتظامات کے لیے مختلف انتظامی کمیٹیاں بنا دی گئیں ۔ ڈاکٹر منصور بلوچ ایکسپو کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ہونگے ۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ڈاکٹر منصور بلوچ، ڈاکٹر آصف منیر، ڈاکٹر تنویرقاسم، نعمان راو کاجلاس میں یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، ریکٹرز، ڈائرکٹرز ڈاکٹر سلمان طاہر، ڈاکٹر اشرف، ڈاکٹر خلیق، ڈاکٹر شگفتہ ناز، ڈاکٹر نجم الحق، ڈاکٹر عابد شیروانی، ڈاکٹر قیصر الزمان ، ڈاکٹر سمیہ حامد کے علاوہ ڈاکٹر منصور بلوچ، ڈاکٹر آصف منیر، ڈاکٹر تنویرقاسم اور رائو نعمان نے شرکت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button