پاکستانسٹیسیاستکاروبار

وزیر اعلی محسن نقوی کی پنجاب کابینہ کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزآمد، بزنس وویمنز،سمال اینڈ میڈیم انٹرپیرز اور کاٹیج انڈسٹریز کے ڈسپلے سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا

بزنس کمیونٹی کو سرکاری ہسپتال لینے اور خود ہی چلانے کی پیشکش،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا دائرہ کار راولپنڈی تک بڑھانے کا اعلان.پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کر رہے ہیں، صوبائی وزراء اور افسران مل کر ڈلیور کر رہے ہیں: محسن نقوی

لاہور(خبر نگار)نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہکیا- وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بزنس وویمنز،سمال اینڈ میڈیم انٹرپیرز اور کاٹیج انڈسٹریز کے ڈسپلے سینٹر کا سنگ بنیاد رکھا اور پراجیکٹ کی سائٹ پربیلچے کے ساتھ مٹی کھدائی کرکے تعمیراتی کام کا آغاز کیا -وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں بزنس وویمنز۔سمال اینڈ میڈیم انٹرپیرز اور کاٹیج انڈسٹریز کے ڈسپلے سینٹر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیبزنس کمیونٹی کو سرکاری ہسپتال لینے اور خود ہی چلانے کی پیشکش کی-وزیر اعلی محسن نقوی نے لاہور کے بعد سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی کا دائرہ کار راولپنڈی تک بڑھانے کا اعلان کیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ راولپنڈی میں پہلی مرتبہ پنجاب کابینہ کا اجلاس ایک منفرد اعزاز ہے۔ پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے صوبائی وزراء اور افسران مل کر ڈلیور کر رہے ہیں۔ٹیم ایک ہو تو ہی رزلٹ مثبت آتا ہے۔ہمارے پاس جتنا بھی وقت ہے، پوری کوشش کرکے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ مختلف بورڈز میں میرٹ پر بزنس کیمونٹی کو آگے لا رہے ہیں۔کاروباری شخصیات کو دیگر بورڈز میں بھی شامل کیا جائے گا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے کہاکہ راولپنڈی میں سی بی ڈی آنے سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گے۔ کوشش ہے کہ ایک ماہ کے اندر سی بی ڈی راولپنڈی میں کام شروع کر دے، اس سے آپ کے کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔ بزنس کیمونٹی آگے آئے اور ہسپتالوں میں بہتری کے لئے تعاون کرے۔یورالوجی ہسپتال کو پی کے ایل آئی میں تبدیل کر دیا ہے اس سے ہسپتال کا معیار بہت بہتر ہو گا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر اور چیف سیکرٹری ون ونڈو آپریشن پر بہت کام کر رہے ہیں۔ہم نے چین میں بھی ون ونڈو آپریشن کا جائزہ لیا۔ پنجاب کے 6 بڑے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی تجاویز کی روشنی میں ون ونڈو آپریشن بنا کر شروع کیا جائے گا۔اگلے

چند روز میں ون ونڈو آپریشن کو فائنل کر لیا جائے گا۔اس سسٹم سے بزنس کیمونٹی کو 36 محکموں کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے اور 15 روز میں بزنس کمیونٹی کو این او سی جاری ہو گا۔ سی بی ڈی آنے سے راولپنڈی رنگ روڈ کے ساتھ اکنامک زون کا مسلہ بھی حل ہو جائے گا۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ محسن نقوی نے مختصر مدت میں کئی برس کا کام کیا ہے اور پوری ٹیم کو ساتھ لے کر عوامی خدمت میں دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ثاقب رفیق نے بھی تقریب سے خطاب کیا-صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی،سیکر ٹریز کمشنر، آر پی او اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button